بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ فوجی مشقیں کر کے اس نے اپنی عسکری طاقت کی نمائش کی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا حکمت عملی کے حوالے سے اہم تصور کیے جانے والے ان سمندری پانیوں پر بیجنگ حکومت اپنا حق جتاتی ہے۔ دوسری طرف امریکا کا کہنا کہ یہ فوجی مشقیں صرف دفاعی نوعیت کی تھیں، جس کا مقصد اشتعال انگیزی ہرگز نہیں تھا۔ چین نے بھی حالیہ عرصے کے دوران بحیرہ جنوبی چین میں اپنی عسکری طاقت میں اضافہ کیا ہے۔