چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواست‘ بنچ کے تعطیلات پر ہونے کی وجہ سے کیس کی کاز لسٹ منسوخ

Jul 07, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواست دو رکنی بنچ کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کی بنا پر کیس کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ ہائی کورٹ آفس بنچ کے دستیاب ہونے پر کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر درخواستگزاران کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

مزیدخبریں