اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کے عہدوں کی معیاد میں ایک سال توسیع کردی ،چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے بھجوائے گئے چاروں نام واپس لے لیے، تاہم جوڈیشل کمیشن نے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے رجسڑار پشاور ہائیکورٹ خواجہ وحید الدین، وکیل انعام خان کے نام بھیجے گئے تھے، سیشن ججز فضل سبحان اور یونس خان کے بھی نام واپس لے لیے گئے، تاہم اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز کو مستقل کرنے پربھی غور ہوا جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی سفارش کردی، جبکہ ایڈیشنل جج احمد علی کو بطور جج ایک سال کی توسیع نہ مل سکی، جوڈیشل کمیشن سے ایک سال کی توسیع پانے والوں میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ، جسٹس نعیم انور شامل ہیں۔ اور ایڈیشنل جج جسٹس وقار احمد کی مدت ملازمت میں بھی ایک سال کی توسیع کی سفارش کردی۔
پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کے عہدوں کی معیاد میں ایک کی سال توسیع
Jul 07, 2020