کاشتکار کیڑے مکوڑوں کیخلاف مؤثر تدارک کیلئے سپرے کریں: ڈاکٹر زاہد محمود

ملتان ( خبر نگار خصوصی )سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ وہ کیڑے مکوڑوں کے خلاف مؤثر تدارک کیلئے سپرے کرنے کا بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں تا کہ سپرے کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو سکیں۔انہوں نے کپا س کے کاشتکاروں کو سپرے کے رہنما اصول اختیار کر نے پر زور دیا ہے جس کے مطابق کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سپرے مشین کی ٹینکی پانی سے آدھی بھر یں، پھر زہر ڈال کر حل کر لیں اور ٹینکی کو مناسب سطح تک بھریں۔ زہر پوڈر کی شکل میں ہو تو علیحدہ پانی میں حل کر کے ٹینکی کی چھلنی میں ڈالیں۔سپرے کے لئے ہا لو کون نوزل استعمال کریں۔نوزلوں کی پھوار باریک اور ایک جیسی ہونی چاہئے۔سپرے کے دوران نوزل کی اونچائی فصل سے ڈیڑھ تا دو فٹ رکھیں۔تیز ہوا میں سپرے نہ کریں۔سپرے صبح یا شام کریں۔

ای پیپر دی نیشن