قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کیا جا رہا ہے سپیکر نے پارلیمانی لیڈروں کو آج بلا لیا

Jul 07, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے ایام کار پورے کرنے کے لئے قومی اسمبلی کا 23سیشن بدھ 8جولائی 2020ء کو طلب کیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی لیڈروں کا اجلاس آج شام 4بجے بلا لیا ہے۔ جس میں 23ویں سیشن کو بھی سماجی فاصلہ رکھ کر چلا نے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں