امریکہ کا پاکستان کی اہمیت اور ضرورت کااعتراف

Jul 07, 2020

پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی ہی دنیا کی کامیابی ہے۔ مشکل حالات میں پتہ چلا پاکستان کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
امریکہ کے 244 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفیر پال جونزکا پاکستان کی پہلے سے زیادہ ضرورت کے حوالے سے بیان پاکستان کی اہمیت کا کا آئینہ دار ہے۔اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ طور پرخود یا پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے ایما پرپیدا کردہ غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں۔امید کرنی چاہئے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین استوار ہونے والے خوشگوار تعلقات پائیدار ہونگے اور بھارت کو ان میں رخنہ اندازی کی امریکہ اجازت نہیں دے گا ۔ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام اور امریکہ کو افغان وار کی دلدل سے نکالنے کے لئے خلوص اور خوش اسلوبی کردار ادا کیا۔ امریکہ بھی یہی چاہتا تھا۔ پاکستان بھی کئی مسائل کا شکار ہے۔ اس میں کشمیر ایشو سرِفہرست ہے جو بھارت کا پیدا کردہ اور اسی کے باعث بھارت خطے کے امن کو آگ کے الائو میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ بھارت کو ہر صورت مسئلہ کشمیر کے حل پر اپنے تعلقات کے بل بوتے پر آمادہ کر سکتا ہے۔ دوسری صورت میں پابندیوںکا ہتھیار بھی استعمال کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں