شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے صحافیوں نے ہمیشہ اعلیٰ صحافتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا ہے پریس کلبوں کا کردار صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم ہے پی ٹی آئی کی حکومت پریس کلبوں کو ماہانہ گرانٹ دینے کی پالیسی شروع کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیخوپورہ میںممبر شپ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ جنرل سیکرٹری رانا محمد عثمان ،سرپرست اعلیٰ عبدالحمید بھٹی ،سابق جنرل سیکرٹری سلطان حمید راہی ،عظیم یزدانی ،ریاض اکبر معصومی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ صحافیوں نے ہمیشہ اپنے مسائل کو چھوڑ کر عوام کے مسائل کو اجا گر کیا ہے۔