نارنگ منڈی(نامہ نگار)کالاخطائی روڈ پر فتح ریان کے قریب مسافروں سے بھری ایمبولینس ڈرائیور کی تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے کھیتوں میں جا گری جس میں سوار نو مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ایمبولینس لاہور سے نارووال میں مریض چھوڑنے کے بعد واپس جانے لگی تو ڈرائیور نے اس کا کمر شل استعمال کیا۔ زخمی ہونیوالوں کا تعلق نارنگ منڈی اور بدوملہی سے بتایا جاتا ہے۔