بچیانہ: سانپ کے ڈسنے سے کم سن بچہ جاں بحق

Jul 07, 2020

بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت)سانپ کے ڈسنے سے کم سن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کیمطابق نواحی گائوں چک نمبر655/6 گ ب کا محمد سرور اپنے 12سالہ بیٹے سرفراز احمد کے ہمراہ چاول کی فصل کو پانی لگا رہا تھا کہ اچانک سانپ نے ڈس لیا جس سے سرفراز کی حالت غیر ہوگئی اور اسے ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

مزیدخبریں