کرونا حفاظتی لباس، ماسک، ٹیسٹنگ کٹس بنانیوالے سکیم میں شامل،سٹیٹ بینک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بینک نے کورونا کی حفاظتی لباس، ماسک، ٹیسٹنگ کٹس بنانے والوں کواسکیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ وینٹی لیٹر، بیڈ بنانے والوں کو بھی اسکیم میں شامل کیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دیگر امراض کی طبی سہولیات فراہمی کے لیے بھی اسکیم سے استفادہ کیا جاسکے گا، جبکہ قلیل معیار پورا کرنیوالے اسپتالوں کے قیام کے لیے بھی اسکیم فائدے مند ہوگی۔ اسپتالوں میں توسیع کیلیے بھی ری فنانسنگ سہولت حاصل کی جاسکے گی، جبکہ کورونا کے سدباب کی فنانسنگ سہولت بھی مارچ 2020 میں متعارف کرائی گئی تھی۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت اسپتالوں، طبی مراکز کو 5 سالہ رعایتی قرض فراہم کر رہی ہے، 2 جولائی تک اسکیم کی مد میں 6 ارب 40 کروڑ قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن