سانحہ سوپور نے ہرباضمیر انسان کوسوگوارکردیا: محمدعامرقریشی ، عامر جمیل

Jul 07, 2020

لاہور ( پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ ،صدرفرانس محمدعامرقریشی،صدربرطانیہ اقبال سندھو ،صدر ترکی رانا محمد عثمان ،صدرملائیشیاعرفان افضل چوہدری ،نائب صدرفرانس ملک عامرجمیل ، صدرسعودیہ سرفرازخان نیازی اورصدرنیویارک محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ سانحہ سوپور نے دنیا کے ہرباضمیرانسان کوسوگوارکردیا مگر عالمی ضمیر کوجگاناابھی باقی ہے۔دنیا میںجوں جوں انسان بڑھ رہے ہیں انسانیت ناپیدہوتی چلی جارہی ہے۔اِس بربریت کے باوجودبھارت کی مرمت کرنے کی بجائے محض مذمت پراکتفاکیا گیا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وقاراحمدباجوہ ، محمدعامرقریشی،اقبال سندھو ، رانا محمد عثمان ، عرفان افضل چوہدری ، ملک عامرجمیل ، سرفرازخان نیازی اور محمدجمیل گوند ل نے مزید کہا کہ شہید کشمیریوں کے جنازے اٹھانے کاسلسلہ رکنے میں نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ کیامعصوم کشمیری بچے کے روبرواس کے بے گناہ ناناکی شہادت عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے کیلئے کافی نہیں۔

مزیدخبریں