انسانی حقوق کی خلاف ورزی ‘ برطانیہ نے سعودی‘ شمالی کوریائی باشندوں پر پابندیاں لگا دیں

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی حکومت نے سعودی عرب اور روس کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے شہریوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ میانمار اور شمالی کوریا کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والے شہریوں پر بھی برطانیہ نے پابندیاں عائد کی ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک روب نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی پامالیوں کے مرتکب لوگوں کا احتساب کریں گے۔ برطانیہ نے ان افراد کے اثاثے منجمد کر کے ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بریگزٹ کے بعد برطانیہ نے پہلی بار دوسرے ممالک کے شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن