ملتان (کرائم رپورٹر)ساہیوال ہڑپہ کے رہائشی سید حماد شاہ نے اپنے پانچ سالہ بھتیجے علی رضا کے ہمراہ ضلع کچہری میں ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا پندرہ مئی اکیس رمضان کو میرے بھائی علامہ سید اسرار حسین شیرازی،ان کے بھائی سید زوار حسین اور بھانجے رضوان حیدر شاہ کو چھے مسلح افراد شکیل عباس، عقیل عباس،منظر عباس ثمر عباس،طیب مرتضی،اختر عباس نے چک نمبر2\ 10ایل عباس پور ہڑپہ میں معمولی تلخ کلامی پر تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ناحق قتل کردیا جبکہ ان کے ساتھیوں سید عالم شیر، سید کریم عباس اور سید آفتاب شیرازی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ کیس کا مرکزی ملزم طیب مرتضی اٹلی فرار ہوگیا دو ملزمان ثمر عباس،عقیل عباس عبوری ضمانیتیں کینسل ہونے پر اس وقت فرار ہے۔ مقتول کے پانچ سالہ بیٹے علی رضا اور کیس مدعی سید حماد شاہ نے حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم طیب مرتضی کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے حراست میں لیکر پاکستان لاکر کٹہرے میں لایا جائے اور دیگر ملزمان کی بھی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل بناکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔