فتح جنگ (نامہ نگار) فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر پراڈو گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم دو لڑکے جاں بحق ،حادثہ فتح جنگ سے پانچ کلومیٹر دور پرانی بھال پھاٹک کے نزدیک پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر پرانی بھال پھاٹک کے قریب پراڈو گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو لڑکے جن کی عمریں بارہ سے پندرہ سال کے درمیان تھیں شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ان کی شناخت محمد ولد سلام دین قوم پٹھان حال مقیم جعفر ،عامر علی ولد بشیر سکنہ نئی آبادی اٹک روڈ فتح جنگ کے نام سے ہوئی پراڈو کا ڈرائیور گاڑی جائے حادثہ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعشیں ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔