کلرسیداں(نامہ نگار)چوک پنڈوری کے نواحی گاؤں بکھڑال میں مویشیوں کے باڑے سے گیارہ لاکھ چوالیس ہزار مالیت کی ساٹھ بکریاں چوری کر لی گئیں سلیمان ولد عبدالمجید نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ رات جب وہ سو گیا تو نا معلوم ملزمان نے میرے باڑے سے پچاس بڑی بکریاں تین بڑے بکریاں اور سات چھوٹے ان کے بچے چوری کر کے لے گئے جن کی مجموعی مالیت گیارہ لاکھ چوالیس ہزار روپے بنتی ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔