چین،سنکیانگ کے ارمچی کا مرکزی شہری علاقہ فائیو جی نیٹ ورک سے مستفید

ارمچی (شِنہوا)شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے صدرمقام ارمچی میں رواں سال زیادہ فائیو جی بیس اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جس سے شہر کیمرکزی شہری علاقے میں فائیوجی کیسگنلز دیکھے گئے ہیں۔جون کے آخر تک ارمچی میں مجموعی طور پر 2ہزار 379فائیو جی بیس اسٹیشنز تعمیر کئے گئے جن میں سے 1 ہزار 861رواں سال مکمل کئے گئے ہیں۔بڑے عوامی مقامات جیسا کہ مرکزی کا روباری اضلاع کا فائیو جی نیٹ ورک نے احاطہ کیا ہے۔چائنہ موبائل سنکیانگ کمپنی کی ارمچی شاخ سے منسلک بائی تا نے کہا ہے کہ رواں سال نوول کروناوائرس وبائی مرض کی وجہ سے فائیو جی بیس اسٹیشنز کی تعمیر متاثر ہوئی ہے تاہم پیش رفت میں تیزی آئی ہے اور ہماری شاخ نے 38دنوں میں 902 فائیو جی بیس اسٹیشنز کو قابل استعمال بنادیا ہے۔سال 2019 میں چائنا ٹیلی کام ، چائنا موبائل اور چائنا یونی کام نے مشترکہ طور پر 12 کروڑ 60لاکھ یوآن(تقریبا 1 کروڑ 78 لاکھ امریکی ڈالرز )کی سرمایہ کاری کی تھی اور 518 فائیو جی بیس اسٹیشنز قائم کئے تھے۔ارمچی ان پہلے 50 شہروں میں سے ایک ہے جس نے فائیو جی کا تجارتی استعمال شروع کیا تھا اور سر کاری طور پر گزشتہ سال اکتوبر میں فائیو جی تجارتی سروسز کا آغاز کردیا تھا۔سرکاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ارمچی میں فائیو جی صارفین کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن