پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اثرات آناشروع ہوگئے

وہاڑی(خبر نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعدشروع ہونے والی مہنگائی تیزی سے بڑھنے لگی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے پہلے پیاز25روپے سے30روپے کلوفروخت ہورہا تھاجوکہ اب 40روپے سے 50روپے کلو40روپے کلووال اٹماٹر60روپے 30روپے کلووالاکریلا70روپے کلو60روپے کلوفروخت ہونے والی سبزمرچ120روپے کلو20روپے کلووالاگھیاکدو40روپے کلو240روپے کلوفروخت ہونے والابرائلرکاگوشت275روپے کلو۔ اسی طرح تمام قسم کے پھلوں کی قیمتوں میں بھی20روپے تا60روپے فی کلواضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ شہریوں حافظ آصف،طارق ایوب،طارق منیر،محمدخزیمہ عمر،عبدالرحیم،عبدالحفیظ،مزمل ایوب ، محمدعثمان،محمدافضل ودیگرکاکہناتھاکہ اس مہنگائہ کی لہرسے کم آمدنی والے تاجر،سفیدپوش طبقہ اورمزدورطبقہ سب سے زیادہ متاثرہورہاہے انہوں نے ڈپٹی کمشنرسے مہنگائی پرکنٹرول کرنے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن