اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے سیفران کے چیئرمین سینیٹر تاج محمد آفریدی نے طورخم بارڈر پر عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو کمیٹی کے فوری اجلاس منعقد کرنے کے حوالے سے درخواست دی ہے۔ انھوں نے چیئرمین سینیٹ کے نام درخواست میں کہا ہے کہ عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے ہیں، اجلا س پشاور میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کیا جائے گا۔ عوام مسائل سے دوچار ہیں۔ سینیٹر تاج محمد آفریدی نے کہا کہ کمیٹی نے عوامی شکایات کی روشنی میں ازخودنوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ کمیٹی سیفران کا طورخم بارڈر پر عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس
Jul 07, 2020