ملکی سلامتی کیلئے علما اور عوام افواج پاکستان ،حکومت کیساتھ کھڑے ہیں،علماکرام

Jul 07, 2020

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )وفاقی وزیرمذہبی اموپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے تمام مذہبی اور سماجی پہلووں کو دیکھا جائے گا،آئین میں اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کریں گے،اسلام آبادمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر پر رائے لینے کیلئے اسلام نظریاتی کونسل کو خط لکھ دیا ہے مندر کے حوالے سے اختلاف یہ ہے کہ عوام کے پیسے سے مندر بن سکتا ہے یا نہیںانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کو مندر پر رائے دینے کے لئے خط ڈرافٹ ہوگیا ہے کل مندر پر رائے لینے کے لئے خط اسلامی نظریاتی کونسل کو مل جائے گاان کا کہنا تھا کہ مندر کے حوالے سے اختلاف صرف یہ ہے کہ عوام کے پیسوں سے مندر بن سکتا ہے یا نہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں مندر کی تعمیر سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ملک کے تمام مسالک کے علماء کرام نے مطالبہ کیاہے کہ قومی بیانیہ ''پیغام پاکستان'' کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے اور اس کو قانونی شکل دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے فرقہ وارانہ واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ وفاقی وزیرپیرنورالحق قادری نے کہاہے کہ شیعہ اورسنی قائدین فساداورفرقہ واریت پھیلانے والوں سے لاتعلقی اوربیزاری کااعلان کریں ،مجالس محافل اور سوشل میڈیا پر تشدد کی لہر آگئی ہے ،پاکستان کی ریاست کسی کوبدمعاشی نہیں کرنے دے گی انتشار اور تفرقہ بازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیغام امن کانفرنس''مجلس علما ئ￿ پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد ، خطیب بادشاہی مسجد لاہور، چیئرمین مجلس علما پاکستان کی زیرصدارت منعقدہوئی، جس سے سجادہ نشیں عیدگاہ شریف پیر نقیب الرحمن ،'اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ عارف حسین واحدی ، مولانا فضل الرحمن خلیل چیئرمین تحریک دفاع حرمین شریفین ، پروفیسر سیدعبدالغفار شاہ بخاری رہنما مرکزی جماعت اہلحدیث د،'مولانا شمس الحق کوارڈینیٹر مجلس علما پاکستان ' 'علامہ سجادحسین نقوی امام بری سرکارمولاناتنویراحمدعلوی ،مفتی اسلم ضیائی ،مولاناعبدالعزیز'مولانا عمر فاروق خطیب ترنول ،مولانا عابدراہنما مجلس علما پاکستان احبزادہ سید عبد البصیر آزاد'صاحبزادہ حافظ سید عبد الرازق آزاد و دیگر شریک ہوئے۔مولاناعبدالخبیرآزادنے مشترکہ ا علامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ ناموس رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم وخلفائے راشدین،امہات المومنین،حضرات صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عزت و ناموس ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے، اور ان کا تقدس و تحفظ ہمارا ایمان ہے، اس پر ذرہ برابر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے،۔ کانفرنس کے ذریعے اخوت، محبت، رواداری،برداشت اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت مدد ملے گی،ہم ملک دشمن قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمہارا ملک میں انتشارکا ناپاک ایجنڈہ ناکام ہوگا، پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑ کانے کی جو سازشیں ہو رہی ہے وہ ساری کی ساری ناکام ہوں گی،آج تمام مسالک کے علما متحد ہیں اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں ،ہم نے ماضی میں بھی دشمن قوتوں کے ایجنڈہ کو ناکام بنا یا ہے، اور آئندہ بھی ناکام بناتے رہیں گے،دشمن کی کوئی سازش اور حربہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جو عناصر ملک دشمن قوتوں کے اشارے پرملک میں انتشار اور فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیںانہیں ناکامی اور رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ،افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے دیگر اداروں نے اپنی شبانہ روز محنت اور اعلی مہارت کی بدولت دشمن طاقتوں کی ساری سازشوں کو ناکام بنا یا،اوران شا اللہ آئندہ بھی ناکام بنا تے رہیں گے،وزیر اعظم عمران خان کا ویڑن'' مضبوط اور پر امن پاکستان '' بڑی تیزی سے کامیاب ہوا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سپہ سالار افواج پاکستان قمر جاوید باجوہ کی کوششیں اور ان کی کامیاب حکمت عملی سے وطن عزیز پاکستان مضبوط و مستحکم ہوا ہے۔۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی کیلئے اتحاد و امن کیلئے اور دفاع پاکستان کیلئے علما اور عوام اور تمام طبقے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں''پیغام پاکستان ''ایک قومی بیانیہ ہے اور ملک دشمن قوتوں کے لئے ضرب کاری ہے' ''پیغام پاکستان'' کے مسودہ پر تمام مکاتب فکر کے ہزاروںعلما کے دستخط موجود ہیں،اس اتحاد نے دشمن قوتوں کی کمر تور دی ہے،۔ انڈیا ہمارا چالاک اور خطرناک دشمن ہے، انڈیا ہمارے ملک کے اندر خطرناک ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ایل او سی پر انڈیا کی جارحیت پوری دنیا کے سامنے ہے، انڈیا ظلم و بر بریت کی تمام حدیں پھلانگ چکا ہے، مگر پاکستان نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے پوری دنیا نے اس کا اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں