رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر بابو لیلا رام نے کہا ہے کہ تبدیلی کے خواب دکھانے والے نااہل حکمرانوں نے عوام کے لیے مصیبتوں کے جال بچھا دیے ، بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں عوام پس رہے ہیں ، مسلم لیگ (ن)مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کی آواز کو بلند کرکے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔