جج کی برطرفی کے بعد نوازشریف کی سزاکا کوئی جواز نہیں: شیخ مقیم احمد

Jul 07, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن ورکرز الائنس کے صدر شیخ مقیم احمد نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد میاں نواز شریف کی سزا کا کوئی جواز نہیں انہوں کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں نواز شریف کا کردار ایک سنگ میل اہمیت کا حامل ہے عدالت انہیں انصاف فراہم کرئے۔ان خیالات کا اظہار انیوں نے مسلم لیگ ن ورکرز الائنس کے زیر اہتمام کارکنوں کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا احتساب ڈرامہ فلاپ انہیں ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا کارکنوں کو نواز شریف کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں حکومت لاکھ جتن کے نواز شریف آج بھی عوام کا ہیرو ہے کارکن ان کی ایک آواز پر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وینٹی لیٹر پر موجود حکومت کو آکسیجن مہیا کرنے والیبھی اس سے مایوس ہوچکے ہیں۔اس موقع پررانا بشارت،آصف پہلوان،محمد اقدس،راشدکامران،فرحان قریشی،محمد خالد،عابد گوگا،واجد علی ودیگرکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں