پاکستان کا خطے میں امن واستحکام کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور

پاکستان نے خطے میں اور اس سے باہر مجموعی امن واستحکام کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا ہے۔یہ پیغام افغان حکومت کے زیر اہتمام امن کیلئے اتفاق رائے کے فروغ کے عنوان سے افغانستان کے بارے میں ہونے والی ایک آن لائن کانفرنس میں دیا گیا۔پاکستان نے زوردیاکہ امریکہ طالبان امن معاہدے پر دستخط سے ایک تاریخی موقع پیدا ہوا ہے اورافغان تنازعہ کے حل کے لئے ملکر کام کرنے اوراس کے جامع سیاسی حل کی تلاش کے لئے افغان قیادت کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔پاکستان نے تمام فریقین اور علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی لانے میں مدد مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن