گوگل نے ڈوکس، سلائیڈ اور شیٹ کیلئے ڈارک موڈ پیش کردیا

Jul 07, 2020 | 13:19

ویب ڈیسک

فیس بک اور واٹس ایپ کے بعد اب گوگل نے بھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل ڈوکس، گوگل شیٹس اور گوگل سلائیڈز کے لیے ڈارک موڈ متعارف کرادیا۔اب اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں گوگل ڈوکس، گوگل شیٹس اور گوگل سلائیڈز استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگ میں جا کر ڈارک موڈ کے فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔صارفین گوگل کی جس بھی ایپ کو ڈارک موڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اسے سیٹنگس میں جا کر با آسانی ان ایبل اور ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے یہ فیچر ابھی صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہی پیش کیا گیا ہے جب کہ آئی او ایس صارفین کو ابھی اس فیچر کے لیے انتظار کرنا ہوگا.

مزیدخبریں