کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آسٹریلیا کی کی دو سب سے زیادہ آبادی والی ریاستیں وکٹوریہ اور نیوساؤتھ ویلز منگل کی رات سے اپنی مشترکہ سرحدیں بند کردیں گی۔تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ کے دارالحکومت میں کورونا کی دوسری لہرکے باعث پچھلے دو ہفتوں میں سینکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کا تناسب اب تک آسٹریلیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ اگرچہ دوسری ریاستوں میں سرحدیں بند کردی گئی تھیں تاہمابھی تک دونوں ریاستوں نے اپنی سرحدوں کو کھولا ہوا تھا ۔البتہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد دونوں ریاستوں نے سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔