ملک کی دوسرے بڑی گنجان آباد ریاست وکٹوریا میں ایک دن میں ریکارڈ نئے کیس سامنے آنے کے بعد چار ہفتوں کا لاک ڈاﺅن نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وکٹوریہ میں حالیہ دنوں میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حکام 30 سے زائد مضافاتی علاقوں میں سخت سماجی فاصلے کے احکامات نافذ کرنے اور نو پبلک ہاسنگ ٹاورز میں مکمل لاک ڈاﺅن نافذ کرنے پر مجبور ہو گئے۔سٹیٹ پریمئیر ڈینیل اینڈریوس 191 نئے کیس سامنے آنے کے بعد اب چار ہفتوں کے لاک ڈان پر غور کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں چار ہفتوں کا لاک ڈاﺅن نافذ کرنے پر غور
Jul 07, 2020 | 14:11