صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر لالہ صحرائی کی 21 ویں برسی آج ہوگی

لاہور (سپیشل رپورٹر) صدارتی  ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر لالہ صحرائی کی 21ویں برسی آج منائی جائیگی۔چوہدری محمد صادق المعروف لالہ صحرائی  14 فروری 1920ء کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان کے شہر جہانیاں منتقل ہوئے۔وہ ایک معروف نثر نگار اور نعت گو شاعر تھے نعتیہ کلام پر ان کی متعدد کتب شائع ہوچکی ہیں اور تصانیف، چمن میری امیدوں کا،نئے پھول پرانی خوشبو،اور نور مینارہ سمیت مختلف موضوعات پر ان کی متعدد کتب شائع ہوئیں۔نبی کریم ؐ کے غزوات کو شاعری میں ڈھالنے پر جولائی 1999 میں لالہ صحرائی کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔لالہ صحرائی 7 جولائی 2000 کو اسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے انہیں آبائی علاقہ جہانیاں کے قدیمی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن