لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، عبداللہ خان سنبل نے بزنس ریفارمز ایکشن پلان کے ساتویں ایز آف ڈوئینگ بزنس ریفارمز ایکشن پلان کا جائزہ اور حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس بلایا اور پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو بلایا اور پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام ڈائریکٹر، پی آئی یو علی جلال نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ساتویں ریفارم ایکشن پلان کے تحت اصلاحات کو نجی شعبے میں سہولت پیدا کرنے، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار کا سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔او پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔عبداللہ خان سنبل نے اس اقدام پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کرنے پر زور دیا ۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ عمران سکندر بلوچ، سیکرٹری صنعت ڈاکٹر واصف خورشید، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، پی ایل آر اے، لیسکو، پی ای ایس ایس آئی، مینجر ڈائریکٹر واسا، لاہور ہائیکورٹ اور بورڈ آف ریونیو کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔