خادمہ جی 20 برسوں سے ’’ن‘‘ سے ’’م‘‘ اور ’’ش‘‘ نکالنے کی کوشش میں ہیں: عظمیٰ بخاری

Jul 07, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر کہا ہے کہ خادمہ جی بیس سالوں سے’’ن‘‘ سے ’’م‘‘ اور ’’ش‘‘ نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ لیکن فکر نہ کریں اب ’’تحریک انصاف کی ’’ت’’اور ’’پ ‘‘نکلنے والی ہے۔ پی ٹی آئی ایک ’’تانگہ ‘‘پارٹی ہے۔ اس کا حشر بھی (ق) لیگ والا ہوگا۔ محترمہ پاکستان میں کونسی ترقی ہورہی ہے جس کی راہ میں ہم رکاوٹ بن رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اس فسادی ٹولے، جنم جنم کے لوٹوں اور ٹھگوں سے نجات دلائے گی۔ بزدار حکومت نے لوکل گورنمنٹ پہ شب خون مارنے کے بعد دو سالوں میں لوکل گورنمنٹ میں چھ ترمیمیں کر کے بھی جاندار ایکٹ نہیں بنا سکی۔

مزیدخبریں