لاہور(کامرس رپورٹر) ہنڈائی نشاط موٹر نے پاکستان میں چوتھے سی کے ڈی ماڈل ہنڈائی Sonata کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا۔ ہنڈائیSonata آٹھویںجنریشن لگژری سیڈان ہے ۔صارفین 7 جولائی سے ہنڈائی کی ڈیلرشپ سے گاڑی بک کراسکیں گے ۔ہنڈائی نشاط موٹر کو فخر ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈی سیڈان کیٹگری میں ایک پروڈکٹ لا نچ کی گئی ہے ۔Sonata کو دو مختلف ویرینٹس میں پیش کیا گیا ہے جس میں 2.5L سمارٹ سٹریم MPi انجن ( ایکس فیکٹری قیمت میں7,099,999 /-روپے) جبکہ دوسرا ماڈل 2.0L MPI انجن کے ساتھ( ایکس فیکٹری قیمت 6,399,000 /- روپے) میں پیش کیا گیا ہے ۔لگژری سیڈان کے زمرے میں، ہنڈائی Sonata پہلی سی کے ڈی گاڑی ہوگی جو پاکستان میں دستیاب ہوگی جو کہ صارفین کو ایکمنفرد پیش کش ہے۔ صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہنڈائیSonata کی 3 خصوصی پروگراموں میں رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔
ہنڈائی نشاط موٹر کا آٹھویں جنریشن ہنڈائی Sonata کی بکنگ کا اعلان
Jul 07, 2021