لاہور(نامہ نگار) لاہور کے علاقہ مسلم ٹائون میں سے 16سالہ بھکارن لڑکی کے اغواء کے تین روز بعد بھی پولیس ملزموںاور لڑکے کا سراغ نہیں لگا سکی ۔ برکی دھیرکے کا رہائشی صدام حسین آنکھوں سے نابینا ہے ،اس نے اپنی سولہ سالہ بہن عائشہ کے اغوا ء کا تھانہ مسلم ٹاؤن میں تین جولائی کو مقدمہ درج کرایاہے ۔پولیس نے کے کیمروں سے لڑکی کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ 3جولائی کی صبح لڑکی نابینا بھائی کے ہمراہ کیمپس پل پر موجود تھی جس کے بعد نامعلوم افراد نے اسے اغوا ء کرلیاہے۔ عائشہ کے بھائی صدام حسین کے مطابق اس نے ایک بھکارن خاتون سمیت دو افراد کو شک کی بنیاد پر پولیس کے حوالے کیا، لیکن تاحال پولیس لڑکی برآمد کروانے میں ناکام ہے۔