اقوام متحدہ گروپ نے لاپتہ افراد کے 93  کیس خارج کر دیئے

Jul 07, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)لاپتہ افراد سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے پاکستان سے متعلق لاپتہ افراد کے 93 مقدمات  فہرست سے خارج کر دیئے ہیں۔ لاپتہ افراد کمیشن  کی رپورٹ ورکنگ گروپ کے جنیوا میں 123 ویں اجلاس میں پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق ورکنگ گروپ کی جانب سے پاکستان کو مبینہ طور پر لاپتہ افراد کے 1266 کیسز بھیجے گئے جن میں سے 920 کو خارج کرتے ہوئے نمٹا دیا گیا ہے جبکہ 346 کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان میں سے بعض کیسز 1980 میں افغان مہاجرین سے متعلق ہیں جن کے مکمل پتے، موبائل نمبر اور کسی بھی دوسرے رابطے کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

مزیدخبریں