عالمی منڈی میں پاکستانی بانڈز کا اجراء  3 ارب ڈالر کی پیشکش موصول

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی منڈی میں بانڈز کا کامیاب اجراء کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کر دیئے۔ پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکش موصول ہوئی تھی۔ پاکستان نے 10, 5 اور 30 سال کیلئے بانڈز کا اجراء کیا ہے۔ 5 سال کے بانڈز پر 5.8 فیصد شرح منافع منظور کیا۔ 5 سال کے لئے 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز منظور کئے۔ دس سال کے بانڈز پر 7.12 فیصد شرح منافع منظور کیا گیا۔ دس سال کیلئے 40 کروڑ ڈالر کے بانڈز منظور کئے گئے۔ 30 سال کیلئے 8.4 فیصد کا منافع منظور کیا گیا۔ 30 سال کیلئے 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز منظور کئے گئے ہیں۔ پاکستان کو پہلے سے کم شرح منافع کی پیشکش ملی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...