سابق حکمران اپنی ـ  گڈ گورننس کے باعث4ہزار نا مکمل منصوبے چھوڑ کر گئے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر)  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے منظور شدہ پلان کے تحت ہر ضروری اقدام کیا جائے اور ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات اور دیگر ضروری انتظامات کوفی الفور حتمی شکل دی جائے۔ محکمہ آبپاشی سیلاب کے پیش نظر بھرپور منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کرے ۔ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر درکار آلات، مشینری او رانسانی وسائل کا اہتمام کیا جائے۔ ممکنہ سیلاب کے انتظامات میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو ابھی سے مانیٹر کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات کا حصول یقینی بنایا جائے۔ پیشگی انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔  لاہور کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں 1300ارب روپے کا تھرو فارورڈ ورثے میں ملا۔ سابق حکمران اپنی ’’گڈگورننس‘‘ کے باعث 4 ہزار نامکمل ترقیاتی منصوبے چھوڑ کر گئے۔  خزانے کو خالی کر دیا تھا اور56ا رب روپے کے چیک کیش کور نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس ہوئے۔ ماضی کی حکومت نے صوبہ پنجاب میں 41ارب روپے کا اوور ڈرافٹ لیا۔  سابق حکومت پنجاب اسمبلی، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اور نج لائن میٹرو ٹرین کے نامکمل منصوبے چھوڑ کر گئی۔ تریموں تھرمل پاورپراجیکٹ، پاک پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے ادھورے منصوبے ورثے میں ملے۔  ہماری حکومت نے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کو درست کر کے صوبے کی سمت ٹھیک کی ہے۔  پنجاب میں گزشتہ دس سال میں تباہی کی جو داستان لکھی گئی وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے  لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور حلف اٹھانے پر انہیں مبارکباد دی۔  عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی سردار دوست مزاری کی رہائش گاہ گئے اور دوست مزاری سے ان کے سسر سردار نعیم مزاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے معاون خصوصی برائے  یوتھ و سپورٹس ملک عمر فاروق کے والد ملک مشتاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...