راولپنڈی کینٹ بورڈکے مختلف شعبوںکی2020-21ء کے دوران ریکارڈ ریکوری 

Jul 07, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈنے30جون کو ختم ہونے والے مالی سا ل2020-2021ء کے دوران ہائو س ٹیکس کی مد میں 83کر وڑ 30لاکھ،ٹی آ ئی پی ٹیکس 38کر وڑ ،واٹر چارجز 22کر وڑاور کنز رونسی سے حا صل ہونی والی آمدن 4کر وڑ 92لا کھ جبکہ ٹر یڈ لائسنس کی ریکوری ایک کر وڑ 65لاکھ اورپر وفیشنل ٹیکس سے90لاکھ کی رقم وصول کرلی شعبہ انسد اد تجاوزات نے مختلف علاقوںمیں 605 آپریشن کرکے 509ٹر ک ساما ن قبضہ میں لیا 57لاکھ 68ہزار جبکہ فوڈ برانچ نے اسی عر صہ کے دوران 34لاکھ ریکوری مکمل کی تر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق جڑ واں شہر و ں کی سب سے بڑی منڈی مو یشیاں پر ٹھیکیداروں کی اجارہ داری ختم کردی گئی گز شتہ سال 70لاکھ میں ایوارڈ ہونے والا کنٹر یکٹ 15کنٹر یکٹر ز میں مقابلے کی فضا قائم کر کے 7کر وڑ روپے میںایوارڈ کیا گیا جو گز شتہ سال کی نسبت ایک ہزار فیصد سے زائد ہے دریں اثناء گارڈن برانچ نے گزشتہ مالی سال کے دوران تمام پارکوں کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ مال روڈ،راجہ اکر م روڈ ،شیر خان روڈ ،شجرکاری مہم کے دوران مختلف قسم کے پودے لگائے اورچاکرہ ہائوسنگ سوسائٹی میں پارک بھی قائم کیاگیا۔

مزیدخبریں