کندیاں(نامہ نگار)کندیاں شہر بھر کی سیوریج کا گندہ پانی بغیر صاف کئے دریائے سندھ اور اسکی ملحقہ جھیلوں میں پھینکا جانے لگا آبی حیات کو شدید خطرات لاحق محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر بھر کا سیوریج کا گندہ پانی دریائے سندھ اور اس سے ملحقہ جھیلوں میں پھینکا جارہا ہے جبکہ شہر بھر کا کوڑا کرکٹ بھی دریائے سندھ کے کنارے ڈمپ کیا جارہا ہے جس وجہ سے دریائے سندھ اور اس سے ملحقہ جھیلوں میں موجود آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں شہریوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دریا کنارے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جاتا اور سیوریج کے گندے پانی کو صاف کرکے دریا میں پھینکا جاتا لیکن محکمہ ماحولیات کی بے حسی اور خاموشی انتہائی مضحکہ خیز ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے صورتحال کا نوٹس لینے اور دریائے سندھ کنارے سیوریج کے گندے پانی کو دریا مین پھینکنے سے پہلے صاف کرنے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔