تمباکونوشی سے خطرناک بیماریاں  پیدا ہوتی ہیں، ثنا اللہ گھمن 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) فلاحی ادارہ پناہ کے جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکونوشی کوعادت اورشوق بنانے والے اس سے پیداہونے والی خطرناک بیماریوں سے یکسرانجان ہیں،تمباکونوشی کامتواتراستعمال دل،کینسر، ذیابیطس کے بعد، گردے، ٹانگوں اور پیروں میں خون کا ناقص بہا،اعصاب کی کمزوری کے ساتھ بینائی کومتاثرکرتی ہے۔
،اس کی روک تھام کے لئے ہمیں عملی اقدامات اٹھاکرقوم کی صحت کومحفوظ بناناہوگا۔ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ امریکن  لنگز ایسوسی ایشنکی رپورٹ کے مطابق جو افراد تمباکونوشی کرتے ہیں وقت سے پہلے موت کاشکارہوتے ہیں،امیریکن لنگز ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں کچھ حیرت انگیزانکشافات کیے ہیں کہ تمباکو نوشی آپ کے دل سمیت آپ کے جسم کے ہر عضو کو نقصان پہنچاتی ہے،جو آپ کی شریانوں میں رکاوٹیں اور تنگی کا سبب بنتی ہیں،جس کا مطلب ہے کہ آپ کے دل میں خون اور آکسیجن کا بہا کم ہوجاتا ہے۔جب خون کی شریانیں متاثرہونگی تووفالج کے امکانات بڑھ جائینگے۔جو افراد روزانہ کی بنیادپرتمباکونوشی کرتے ہیں وہ دوسرے اقسام کے کینسر کی بانسبت زیادہ تر پھیپھڑوں کے کینسرسے مر جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن