بصیرپور(نامہ نگار)مسلم لیگ( ن) ساہیوال ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وایم پی اے چودھری افتخار حسین چھچھر نے کہاہے کہ عوام کاخادم ہوں ،بھاری بھرکم القابات کا قائل نہیں،لمبے چوڑے پروٹوکول سے دوریاں پیداہوتی ہیں ،اپنے بزرگوں،بھائیوں اور نوجوانوں کیساتھ قربت مزیدبڑھانے کی خواہش ہے ۔ تین سالہ کارکردگی حلقہ کی ’’پگ‘‘کے مالکوںکے سامنے پیش کرنے کیلئے عوامی بیٹھک کا انعقادکیاہے۔