کسووال(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عبدالجباررحمانی کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے این آر او کا خواب دیکھنا چھوڑدیں، عوام کو سڑکوں کے خواب دیکھا کر کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کا عوام احتساب چاہتی ہے۔ ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ماضی کے حکمرانوں کی طرح فوٹو سیشن کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ۔