مکرمی! بورے والا سے ہمارے دوست اسلم خان نے فون کرکے بتایا کہ ان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے رانا نعیم محمود خان انتقال کرگئے۔ رانا نعیم خان محمدخان جونیجو کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے دفاع تھے۔ وہ کراچی میں مقیم تھے۔ رانا نعیم خان سے کبھی کبھی ہیلو ہائے ہو جاتی تھی۔ ایک بار انہوں نے جنرل مشرف کے اس بیان کی تصدیق کی کہ ایف سولہ کی خریداری کے موقع پر ان کو جو کمشن دیا جا رہا تھا انہوں نے اسے بھی جہازوں کی قیمت میں ایڈجسٹ کرنے کا کہا تھا۔ رانا نعیم محب وطن اور دبنگ سیاستدان تھے۔ اﷲ مغفرت فرمائے۔ ان کا انتقال5جولائی کو ہوا تدفین 6 جولائی کوکراچی میں ہی ہوئی۔ وہ عارف والا کے گاؤں قبولہ کے قریب چک مہدی خان کے رہنے والے تھے۔ اﷲ مغفرت فرمائے۔ (فضل حسین اعوان‘ لاہور 0333-4215368)
رانا نعیم محمود خان۔۔۔ اﷲ مغرفت کرے
Jul 07, 2021