لاہور(سٹاف رپورٹر) تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ افراد ایک جیسے نہیں ہو سکتے ہیں ہنرمند کی کارکردگی، غیر ہنر مند سے کئی گنا زیادہ بہتر ہوتی ہے ٹیوٹا میں بہتری اور کارکردگی بڑھانے کا عمل جاری ہے حالیہ سٹا ف ٹریننگ پروگرام کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس کے یقینا بہتر نتائج برآمد ہونگے، سیکرٹری ٹیوٹا رائے منظور ناصر نے سٹاف ٹریننگ پروگرام کے شرکاء کے لئے تقریب تقسیم اسناد کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مثبت تبدیلی کے لئے جہاں تربیت اور کردار سازی اہم ہوتی ہے وہاں ادارے میں کام کرنے والوں کے لئے " سوال اٹھانا" اور روایتی انداز کو "چیلنج " کرنا بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ فرسودہ نظام اور اس سے جڑی ہوئی دیگر روایات کو تبدیل کرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ انہیں چیلنج کیا جائے انکی افادیت پر سوال اٹھائے جائیں اسطرح بہتری کے امکانات پیدا ہونگے۔
تبدیلی کیلئے سوال اٹھانا اورروایتی انداز کو چیلنج کرنا ضروری ہے:سیکرٹری ٹیوٹا
Jul 07, 2021