لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک نصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ سوات کی ناکام جلسی نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، اپوزیشن کا بنارسی ٹھگو کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا، عوام کرپٹ اپوزیشن کی اصلیت کا جان چکے ہیں، ترقی کرتا پاکستان کرپٹ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو پا رہا، شہبازشریف بھڑکیں مارنے کی بجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، فضل الرحمان ٹولہ حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، حکومت کو گرانے کی دھمکیاں دینے والی اپوزیشن خود زمین بوس ہو چکی ہے۔