لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج قرطبہ سٹی اسلام آباد میں مرکزی نظم کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق مرکزی قیادت کے ایک روزہ اجلاس میں مہنگائی ، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف جاری جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل ، ملکی سیاست اور معیشت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا ۔جب تک حکمران ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی مثبت پیش رفت اور پالیسی کا اعلان نہیں کرتے ۔