کارڈف (پی پی آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین3ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعرات کو کھیلا جائیگا۔قومی ٹیم ڈربی میں اپنی آئیسولیشن مکمل کر کے کارڈف پہنچ گئی ہے،ڈربی میں قومی ٹیم کا آخری ٹریننگ سیشن بھی شاندار رہا، کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم اپنی آئیسولیشن مکمل کر کے منگل کو ڈربی سے کارڈف پہنچ گئی۔ ڈربی سے روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کا کوویڈ ٹیسٹ ہوا۔قومی کرکٹ اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق چار بجے کارڈف پہنچا۔قبل ازیںڈربی میں قومی ٹیم نے آخری روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،قومی کرکٹرز نے4گھنٹے فیلڈنگ ،بیٹنگ ،بائولنگ کی مشقیں کیں۔قومی کرکٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے تک فیلڈنگ سیشن کیا،بلے بازوں کا سائیڈ پچز پر بھرپور نیٹ سیشن جاری رکھا جبکہ فاسٹ باؤلرز اور اسپنرز کی سینٹر پچ پر باؤلنگ کی پریکٹس کی۔قومی اسکواڈ نے چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کرکی۔ پہلا ایک روزہ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔