پرائیویٹ کالجز نے فیسوں اور جرمانے کے نام پر رول نمبر سلپس روک لیں‘ طلبہ پریشان 

ملتان(خصوصی رپورٹر)پرائیویٹ کالجز نے فیسوں اور جرمانے کے نام پر طلبہ کی رول نمبر سلپس روک لیں جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات پریشان ہیں جبکہ 4 روز بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان شروع ہورہا ہے۔تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ بھی رولنمبر سلپس کے لینے آنے والے طلبہ و طالبات کو سلپس دینے سے انکار کر رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا سالانہ امتحان 2021 ء 10 جولائی سے چار روز بعد شروع ہو رہا ہے۔طلبہ کی بڑی تعداد اپنے اپنے کالجوں میں پہنچی تو  کالجوں نے ہر طالبعلم کے سامنے ہزاروں روپے کے فیسوں اور جرمانے کے وائوچر رکھ دئیے ہیں کہ یہ فیسیں اور جرمانے ادا کرو اور رولنمبر سلپس لے جائو۔اس حوالے سے تعلیمی بورڈ ملتان بھی ہٹ دھرمی کر رہا ہے۔حالانکہ کرونا کی وجہ سے حکومت کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ طلبہ کو امتحان سے نہ روکا جائے مگر بورڈ کسی ہدائیت پر عمل نہیں کر رہا ہے اور والدین بھی ادھار مانگنے پر مجبور ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن