کراچی (نیوزرپورٹر) حکومت پاکستان کے ادارے پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے پاکستان کی معروف کاروباری، سماجی شخصیت امتیا ز انٹر پرائزز کے مینیجنگ ڈائرکٹر شیخ امتیاز حسین کو گذشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں کمپنی کے آزاد ڈائرکٹر کی حیثیت سے نامزدگی کی منظوری دی تھی جس کے بعد ادارے نے باقاعدہ نامزدگی کا اعلان کیا. شیخ امتیاز حسین پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کے کاروبار سے منسلک ہیں اور ان کا شمار پاکستان کے نمایاں برآمد کنندگان میں ہوتا ہے. ان کا ادارہ حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد ایوارڈ اور تعریفی اسناد وصول کر چکا ہے. پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹر ز نے شیخ امتیاز حسین کی پاک امریکن بزنس کونسل، ترکی اردون ملیشیا ویتنام بزنس کونسل، پاکستان ہارٹی کلچر فانڈ یشن، ورلڈ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن اور چیمبرز میں دیرینہ خدمات اور تجربات سے استفادہ کے لئے انہیں کمپنی کے آزاد ڈائرکٹر کی حیثیت سے نامزد کیا ہے. شیخ امتیاز حسین امریکہ اور یوروپ سے متعدد تعلیمی ڈگریاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چیمبرز اور فیڈریشن کی مختلف بزنس کونسلزکے ساتھ گذشتہ پچیس سال سے وابستہ ہیں، متعدد حکومتی تجارتی وفود کے ساتھ بیرون ملک دوروں کا حصہ رہے ہیں ادویات سازی، تعمیری شعبے کے علاوہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں. شیخ امتیاز حسین متعدد عالمی نمائشوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
شیخ امتیاز پاکستان اسٹون ڈیویلپمنٹ کمپنی کے ڈائرکٹر نامزد
Jul 07, 2021