80 ارب روپے مالیت کے  یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے   پنجاب حکومت کا ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ  

ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کا یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ۔ اس حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ٹاسک فورس بنانے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ حکومت پنجاب نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے اسی ارب روپے کا بجٹ منظور کیا ہے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ نے محکمہ خزانہ اور محکمہ پی اینڈ ڈی پر مشتمل ٹاسک فورس بنانیکی سمری ارسال کی ہے۔ یہ ٹاسک فورس یونیورسل ہیلتھ کوریج کے فنڈز کی نگرانی کرے گی،ٹاسک فورس ہیلتھ کوریج کو در پیش مسائل کا بھی ازالہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن