کامونکے(نامہ نگار) گذشتہ کئی روز سے شہراور گردونواح کے علاقوں میں پتنگ بازی کا خونیں کھیل جاری ہے، منچلوں کے اس خطرناک کھیل اور دھاتی تار کے ہاتھوں گلے پر ڈور پھرنے کے نتیجہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں،شہریوں کے احتجاج کے باوجود مقامی پولیس اس جان لیوا کھیل کے مرتکب افراد کیخلاف گرفت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور اسی مجرمانہ غفلت کے باعث منچلوں کی جانب سے یہ خطرناک کھیل دیدہ دلیری سے جاری ہے،شہریوں نے اعلی ضلعی پولیس حکام سے اس صورت حال کے موثر تدارک کا مطالبہ کیا۔