لاہور(سپیشل رپورٹر)الحمرا میں ''ارجمند پینٹنگ ایوارڈ کی تیاریاں مکمل،تقریب آج ہوگی۔ مہمان خصوصی میاں محمد صلاح الدین ہونگے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا فرحت جبیں نے کہا کہ آرٹسٹوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے آرٹسٹ کو 3،دوسری کیلئے 2 جبکہ تیسری کیلئے ایک لاکھ کا انعام رکھا گیا ہے۔ ملک بھر سے 100 سے زائد نوجوان آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔