آزاد جموں و کشمیر الیکشن‘خانیوال  میں 643 کشمیری ووٹ ڈالیں گے

خانیوال‘میاں چنوں (نمائندہ خصوصی‘سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت )25 جولائی کو آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کی تیاریاں ،ضلع خانیوال میں رہائش پذیر 643 کشمیری حق رائے دہی استعمال کرینگے 3 پولنگ اسٹیشن میاں چنوں،ایک ایک خانیوال اور کبیروالا میں قائم کیا جائیگا پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اکبر علی نے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولنگ ڈے کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریگی۔

ای پیپر دی نیشن