لاہور+ فیروز والا (نامہ نگاران) گڑھی شاہو کے علاقہ محمد نگرمیں40سالہ شخص نے گلے میں پھندالے کر جبکہ فیروز والا میں خاتون نے زہر کھا کر جان دیدی۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقہ محمد نگرمی بازار میں40سالہ شاہد نے نامعلوم وجوہات پر پھندا لیکر خود کشی کر لی ہے۔ متوفی شاہد 8 بچوں کا باپ تھا۔ ادھر جی ٹی روڈ کی آبادی شہزاد ٹاؤن میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون عائشہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔